Live Updates

سیلاب متاثرین کی ریلیف کے لیے پنجاب سوشل سکیورٹی کے خصوصی اقدامات

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے جامع ریلیف آپریشن جاری ہے۔ کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی محمد علی کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 24 فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ان کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہر ڈاکٹرز متاثرہ افراد کا معائنہ کر رہے ہیں اور ضروری طبی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔کیمپوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے خصوصی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کیمپوں میں متاثرین کو بیماریوں کے پھیلا کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم فراہم کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ہدایت کی ہے کہ ہر کیمپ میں مریضوں کی سہولت، طبی عملے کی دستیابی اور معیاری طبی امداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرین کو فوری اور موثر ریلیف فراہم ہو سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :