Live Updates

صوبائی وزیر آبپاشی کا دریائے سندھ پر موریا لوپ بند کا دورہ ،حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کے کا م کا جائزہ

منگل 2 ستمبر 2025 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائے سندھ پرلاڑکانہ کے مقام پر موریا لوپ بند کا اچانک دورہ کیا اور حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کے کا م کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجنیئر مختیار علی ابڑو نے صوبائی وزیر کو لوپ بند کے حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کے لیے جاری کام سے متعلق بریفنگ دی اوربتایا کہ موریا لوپ بند کی مزید مضبوطی کے لیےاس کے آگے پتھروں کا ایک اور حفاظتی بند تعمیر کیا جا رہا ہے ۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو سیلابی نقصانات سے بچانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام حساس مقامات پر سخت نگرانی یقینی بنا دی گئی ہے اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی وزیر کے دور ہ کے دوران محکمہ آبپاشی کے افسران جمیل سانگی، اظہر مہیسر اور نثار لغاری بھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :