پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سینٹر ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار ضلع کے علاقوں سویان کٹھہ، بنجولا جنگل، جلیاں اعظم آباد، خانیتر محلہ، کلسان اور دوپریانہ میں مشترکہ طورپر آپریشن کر رہے ہیں۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ آپریشن مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد شروع کیا گیا۔دریں اثناء ضلع کے کوٹلی باون گھلی، بہرہ قصاب، ٹوپہ اور منگلانو کے علاقوں میں بھی اسی طرح کی تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کو شروع ہونے والی ان کارروائیوں سے لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔