سینیٹر اسد قاسم رونجھو کا خان آصف خان سنجرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور گلگت بلتستان و سیفران کے چیئرمین سینیٹر اسد قاسم رونجھو کا خان آصف خان سنجرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے والد محترم خان آصف خان سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خان آصف خان سنجرانی ایک نیک سیرت، شفیق، بردبار اور باوقار بزرگ تھے جنہوں نے اپنی اعلیٰ شخصیت، اخلاق اور روایات سے نہ صرف سنجرانی خاندان بلکہ پورے بلوچستان میں عزت و وقار کا مقام پایا۔ ان کی رحلت سے صوبہ بلوچستان ایک نیک نام اور بااثر بزرگ شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، جس کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے مرحوم کے اہلِ خانہ، خصوصاً میر صادق سنجرانی اور پورے سنجرانی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم خان آصف خان سنجرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔