Live Updates

کمشنر سکھر کا دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا دورہ ، ریلیف اقدامات کا جائزہ

منگل 2 ستمبر 2025 23:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) کمشنر سکھر کا دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا دورہ ، ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے منگل کو ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین راہوجو، اسسٹنٹ کمشنرسید محمد علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال حسین جنڈان سمیت آبپاشی، لائیو اسٹاک، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دریائی علاقوں سجن مہیسر، الرا جاگیر اور دیگر حفاظتی بندوں کا دورہ کیا، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات کیں کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور مال مویشیوں کو بھی سہل طریقہ سے منتقل کیا جائے،تمام صورتحال کی مکمل اور نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :