سندھ کو کسی صورت کالاباغ ڈیم قبول نہیں،نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کی مخالفت کردی

بدھ 3 ستمبر 2025 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء) پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کی سخت مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کو کسی صورت کالاباغ ڈیم قبول نہیں، سندھ، بلوچستان اور کے پی کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، کے پی اسمبلی کالاباغ ڈیم کیخلاف قرارداد منظور کر چکی ہے۔نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ کالاباغ ڈیم کی بات کرکے ایوان کی توہین کررہا ہے۔