لبنان نے سعودی عرب کے تعاون سے کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 3 ستمبر 2025 12:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) لبنانی حکام نے سعودی عرب کی مدد سے 125 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلال شلہوب نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ لبنانی حکام نے سعودی وزارت داخلہ کی فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کی اور منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کی نگرانی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،کوکین کو ویجیٹیبل آئل کنٹینرز کی شپمنٹ میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب مملکت کی سکیورٹی، اس کے نوجوانوں اور دوست ممالک کو ہدف بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی، ان کا مقابلہ اور انہیں ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔