وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر تصویر آویزاں کرنے کا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین سے وضاحت طلب

بدھ 3 ستمبر 2025 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مسجد پر تصویر آویزاں ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین سے وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی سرزنش کرتے ہوئے اس کی وضاحت طلب کر لی اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر لگانے کے حوالہ سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔