پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ نمائش (آج)سے لاہور ایکسپو سنٹر میں شروع ہوگی

بدھ 3 ستمبر 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب کی قیادت اور ٹرانسپورٹ ویژن2030 کے تحت، حکومت پنجاب، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کی زیر نگرانی پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا انعقاد 4 اور 5 ستمبر کو لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ یہ تاریخی موقع ٹرانسپورٹ، موبیلٹی، سیفٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے قومی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ ایکسپو پاکستان کے ٹرانسپورٹ نظام کی تشکیل نو کے حوالے سے جدید تدابیر اور مستقبل ساز رجحانات پیش کرے گا۔نمائش میں دنیا بھر کی نمایاں ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور مقامی جدت کار ادارے ، الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی حل، سمارٹ روڈ ٹرانسپورٹ اور لانگ رینج گاڑیوں پرخصوصی توجہ کی غرض سے شرکت کرینگے۔یہاں پر حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر پاکستان کے ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔