امریکی صدر ٹرمپ کا چینی ہم منصب کے نام طنز بھرا پیغام جاری

امریکا کے خلاف سازش کرتے پیوٹن اور کم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں،ٹرمپ

بدھ 3 ستمبر 2025 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو طنز بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔یوکرین تنازع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا ہوں، یوکرین جنگ میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کچھ کروں گا۔