خوف خدا اور عشق رسول ؐ ہر مسلمان کا خاصا ہے،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے چوہدری محمد اختر کو آزاد جموں وکشمیر کے ایدھی کا خطاب دے دیا

بدھ 3 ستمبر 2025 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر سے نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے چوہدری محمد اختر کو آزاد جموں وکشمیر کے ایدھی کا خطاب دے دیا شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری محمد اختر درد دل اور نیک انسان ہیں جنھوں نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کے لئے وقف کر دی کورٹ چوہدری محمد اختر کی قیادت میں پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری محمد اختر نے جس جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں جو بھی تمغہ دیا جائے وہ کم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوف خدا اور عشق رسول ؐ ہر مسلمان کا خاصا ہے عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے جس کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے بلاتفریق انسانیت کی خدمت چوہدری محمد اختر کا شعار اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی اولین ترجیح ہے۔انھوں نے کہا دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور صحت وسلامتی والی لمبی زندگی دے آمین۔