ربیع الاول ہمیں سیرت النبی ﷺ سے روشناس ہونے اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان کی حیاتِ طیبہ سے آگاہ کرنے کا پیغام دیتا ہے،کمشنر ساہیوال ڈویژن

بدھ 3 ستمبر 2025 15:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کا مبارک دن تمام کائنات اور اس میں بسنے والی ہر ذی روح کے لئے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس کائنات ارضی کے بسنے والے انسانوں کو ترقی اور ہدایت کی منزلوں کی طرف گامزن کرنے والی ذات حضور نبی کریم ﷺ اس دھرتی پر اسی تاریخ میں جلوہ فگن ہوئی۔

ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ربیع الاول ہمیں سیرت النبی ﷺ سے روشناس ہونے اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان کی حیاتِ طیبہ سے آگاہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ربیع الاول کے مقدس مہینے کے سلسلے میں ڈویژنل امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی سمیت علماء کرام میں ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری بشیر احمد،احسان الحق فریدی، مولانا شفیع قاسمی، سید کوثر علی رضوی، سید مظہر حسین نقوی، ڈاکٹر زاہد اسدی سمیت دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا، ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ اور ضلع اوکاڑہ کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور تقریبات کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک پلان اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔\378