Live Updates

ڈپٹی کمشنر کی مختلف تنظیموں اور مخیر حضرات سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپیل

بدھ 3 ستمبر 2025 15:20

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں انجمن تاجران، انجمن آڑھتیاں، فلور سائز ایسوسی ایشن، پریسٹی سائز ایسوسی ایشن سمیت مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں فلڈ متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ دن رات متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے تمام سماجی و فلاحی تنظیموں، تاجر برادری اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات