یوم دفاع کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

لاڑکانہ میں نائیک محمد محفوظ شہید کی یادمیں ہاکی، ٹگ آف وار اور شطرنج کے مقابلے ہوں گے۔

بدھ 3 ستمبر 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی، ٹگ آف وار اور کراٹے کے مقابلے ہوں گے۔سکھر میں اسکواڈرن لیڈر علا الدین لودھی احمد شہید کے نام سیکبڈی، ہاکی، تائیکوانڈو، ونجھ وٹی اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔لاڑکانہ میں نائیک محمد محفوظ شہید کی یادمیں ہاکی، ٹگ آف وار اور شطرنج کے مقابلے ہوں گے۔