گورنر خیبر پختونخواسے مایہ ناز باڈی بلڈراعجازاحمد کی ملاقات

بدھ 3 ستمبر 2025 17:34

گورنر خیبر پختونخواسے مایہ ناز باڈی بلڈراعجازاحمد کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ میں منعقدہ مقابلوں میں مسٹر ایشیاء 2025 کا اعزاز حاصل کرنے والے مایہ ناز باڈی بلڈر اعجاز احمد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعجاز احمد کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں نے دنیا کے ہر فورم پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پاکستان سمیت خیبرپختونخوا کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ نوجوانوں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے۔ اسی وژن کے تحت جلد ہی صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں اور ایوارڈ یافتہ شخصیات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی، تاکہ انہیں ان کی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

اس موقع پر صوبہ کے مایہ ناز باڈی بلڈر مسٹر ایشیاء 2025 اعجاز احمد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے کی جانے والی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی اور صوبے کے روشن امیج کو اجاگر کرنے میں گورنر خیبرپختونخوا کا کردار قابلِ ستائش ہے