کوئٹہ میں خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان

بدھ 3 ستمبر 2025 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، دھماکے میں 15 افرادجاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں 8 کلو باردوی مواد استعمال کیا گیا، جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن منتظمین کی ضد پر اجازت دی، جلسے کی این او سی 3 بجے کے لیے دی گئی تھی ،جلسہ رات 9 بجکر 45 منٹ پر ختم ہوا تھا، خودکش حملہ قائدین کی روانگی کے بعد ہوا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات ور پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے،، دھماکا خودکش تھا اور 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تھریٹس تھے اور جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن منتظمین جلسہ کرنے پر بضد تھے، حکومت نیمجبور ہوکرجلسہ منعقد کرنے کیلئے این او سی جاری کیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شفقات نے کہا کہ جلسہ کے منتظمین کو مغرب سے قبل ہی جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر جلسہ رات پونے 10 بجے ختم ہوا۔انہوں نے کہاکہ خود کش حملہ آور کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے، سخت سیکورٹی کے باعث خودکش حملہ آور جلسہ گاہ کے اندر نہیں جاسکا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئٹہ کوسخت تھریٹس کاسامناہے،عیدمیلاد النبی ؐپرسیکورٹی کے سخت انتظامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کا واقعہ قابو سے باہر تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے جتنی کوششیں کرسکتے تھے انہوں نے کی۔