متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید کی سعودی دارالحکومت ریاض آمد، ولی عہد محمد بن سلمان نے استقبال کیا

بدھ 3 ستمبر 2025 17:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق دارلحکومت ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے صدر امارات اور ان کے ہمراہ آنے والے اعلیٰ سطحی وفد کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ آنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں متعدد اہم حکومتی و سفارتی شخصیات ابوظہبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان، صدارتی دفتر برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، صدرِ مملکت کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی بن حمد الشامسی، وزیرِ سرمایہ کاری محمد بن حسن السویدی، صدارتی دفتر برائے اسٹریٹجک امور کے چیئرمین اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے سربراہ ڈاکٹر احمد مبارک المزروعی، اور سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ نہیان بن سیف النہیان شامل ہیں۔\932