انسداد دہشت گردی عدالت، شاہ ریز خان کی جناح ہاوس حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

بدھ 3 ستمبر 2025 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلا ئوگھیرا ئو کے واقعات میں جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم شاہ ریز کی جانب سے ان کے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے،وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ ریز بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے ہیں،انہیں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ اسی کیس میں500 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شاہ ریز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی تک ویری فیکشن نہیں ہو سکی شاہ ریز کے دوستوں کی فیس بک سے تصویر لی گئی ہیں،اسکی اپنی فیس بک پر کوئی تصویر نہیں ہے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔