چین سے پاکستان تک آج سے اقتصادی ترقی کیلئے لانگ مارچ شروع کریں گے

یہ کانفرنس ہماری اقتصادی ترقی کا لانگ مارچ ثابت ہوگی، چین کا تعاون جلد پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا،دونوں ممالک سکیورٹی اور دفاعی تعاون کومزید مضبوط بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 ستمبر 2025 20:03

چین سے پاکستان تک آج سے اقتصادی ترقی کیلئے لانگ مارچ شروع کریں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔04ستمبر 2025ء )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان تک آج سے اقتصادی ترقی کیلئے لانگ مارچ شروع کریں گے،یہ کانفرنس ہماری اقتصادی ترقی کا لانگ مارچ ثابت ہوگی، چین کا تعاون جلد پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے چین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہوا۔

پاکستان اور چین کی دوستی احترام اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، پاکستان میں چینی بہن بھائیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان چینیوں اور چین پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے، چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے خود دستیاب ہوں گا، چین کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے، پاکستان کے چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، چین کا تعاون جلد پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس ہماری اقتصادی ترقی کا لانگ مارچ ثابت ہوگی۔اقتصادی ترقی کیلئے چین سے پاکستان تک آج سے لانگ مارچ شروع کریں گے۔ مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے صدر اور چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم اور چینی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ ایکشن پلان تیار کیا گیا۔ چین اور پاکستان کے جوائنٹ ایکشن پلان کے مطابق چین اور پاکستان سکیورٹی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنائیں گے، چین اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے، چین اور پاکستان سرمایہ کاری میں تعاون بڑھائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان اضافی روٹس کیلئے پروازیں بڑھانے کیلئے تعاون ہوگا، چین کے علاقے سنکیانگ میں پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون بڑھایا جائے گا، چین پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرتا رہے گا۔