Live Updates

حکومت پنجاب کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت، روٹی 14 روپے اور 20 کلو آٹے کے نرخ 1810 روپے سے بڑھنے نہیں چاہئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 ستمبر 2025 19:20

حکومت پنجاب کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 04 ستمبر 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیرا کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے خصوصی اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔

پیرا کو گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت کی۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری طور پر متحر ک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے بیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے۔

  سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین میں گھل مل گئیں اوردلاسہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قائم عارضی کلاس روم کے بچوں سے گپ شپ کی، مختلف سوالات پوچھے اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ کمسن انعمتا نے تحائف ملنے پر اظہار تشکر کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گلے لگا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریڈ فراک کا بھی تحفہ دیا۔ کمسن انعمتا کی کتاب میں دلچسپی دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارمسرت کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات