خواجہ فرید یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

بدھ 3 ستمبر 2025 18:09

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں متعدد مفکرین اسلام نے آن لائن اور بنفس نفیس شرکت کی جبکہ شہر کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیت میاں عامر شہباز بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس دوران وائس چانسلر نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اس دنیا کو پرامن، مستحکم اور خوشحال معاشرے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا طلبہ کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ ہم ایک ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لا سکیں جو نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کےمطابق ہو۔ کانفرنس کا موضوع "سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور تعلیم و تربیت میں ریاست کی ذمہ داریاں " تھا۔ کانفرنس میں پاکستان، مصر اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے نامور اسکالرز نے آن لائن شرکت کی اور سیرت النبی ﷺ کی لازوال تعلیمات کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔\378