
وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے جامع پلان مانگ لیا
بدھ 3 ستمبر 2025 18:09

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ مسلسل زور دیتا پرو ہاکی لیگ میں جانا ضروری ہے مگر فیڈریشن کو کم از کم مکمل منصوبہ فراہم کرنا چاہیے تھا۔
سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ بہت مشکل سے حکومت سے پرو ہاکی لیگ کے لئے فنڈز حاصل کیے گئے ہیں، آئندہ فیڈریشن کو اس وقت تک کوئی رقم جاری نہیں کی جائے گی جب تک وہ مکمل پلان فراہم نہ کرے۔ انہوں نےکہا کہ ماضی میں قومی ٹیم دورہ ملائیشیا سے واپس آئی اور واجبات ادا نہیں کیے گئے جس کے بعد حکومت نے ملک کی عزت کے پیش نظر رقم ادا کی۔اجلاس میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قانونی حیثیت بھی زیر غور آئی۔ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے بتایا کہ 21 دسمبر 2023ء کو نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو ایڈہاک بنیادوں پر صدر فیڈریشن تعینات کیا، تاہم ان کے خیال میں وزیراعظم کے پاس ایسی تعیناتی کا اختیار نہیں۔ اس پر وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ جب تک صدر کی آسامی خالی نہ ہو، نئی تعیناتی ممکن نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، لہٰذا مکمل دستاویزات دیکھنے کے بعد ہی قانونی رائے دی جاسکتی ہے۔ کمیٹی نے دو ہفتوں میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہا کہ انہیں واضح بتایا جائے کہ وہ سپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چلیں یا ہاکی فیڈریشن کے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یومیہ الائونسز، غیرملکی کوچز اور دیگر معاملات میں فیڈریشن کے اپنے قوانین ہیں۔سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے واضح کیا کہ قومی کھیل کی حیثیت سے ہاکی کو دیگر فیڈریشنز کے مقابلے میں زیادہ گرانٹس دی جاتی ہیں، مگر فنڈز صرف کھلاڑیوں پر خرچ ہونے چاہئیں، آفیشلز پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے، بغیر کسی منصوبے کے جاری نہیں کرسکتے۔رانا مجاہد نے موقف اختیار کیا کہ قومی ٹیم نے جرمنی اور عمان کے خلاف سیریز کھیلیں اور 18ویں سے 12ویں نمبر تک بہتری لائی ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے فیڈریشن کٹہرے میں کھڑی ہے۔کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کی مالی بے ضابطگیوں، شفافیت اور مستقبل کی حکمت عملی پر مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سے فائنل ہارنے پر مایوسی ہوئی‘ افغان کوچ
-
بھارتی بورڈ کی دولت میں 5 برس کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ
-
ایشیا کپ کیلئے تیار، امید ہے اچھے نتائج دیں گے‘ سلمان علی آغا
-
سہ ملکی سیریزفائنل ‘ نوازکی افغانستان کے خلاف شاندارہیٹ ٹرک
-
وزیراعظم نے منصور قادر کوپاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر تعینات کر دیا
-
اسپیکرقومی اسمبلی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پرمبارکباد
-
پاکستانی کھلاڑیوں نے چوتھے گیٹ وے انٹرنیشنل اسکریبل ٹورنامنٹ میں تمام ٹرافیز جیت لیں
-
پاکستاں کے عمر خالد نے امریکا میں ہونے والا گالف ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپیین شپ میں نیا ریکارڈ بنانے کی ٹھان لی
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 3 ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی
-
وزیراعظم نے منصورقادرکو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کر دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.