ملک میں مائیکرو فنانس کو فروغ دینے کیلئے سمیڈا اور پی ایم این میں اشتراک کا معاہدہ

بدھ 3 ستمبر 2025 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء) سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک نے ملک میں مائیکرو انٹرپرائزز کی مدد کے لیے اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اداروں کی سینئر انتظا میہ نے سمیڈا کے صدر دفتر میں ایک ملاقات کے دوران مائیکرو انٹرپرائزز کے لئے مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے اور فنانس تک ان کی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے دونوں اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اوردیگر خدمات کے تبادلے کا جائزہ لیا تاکہ آنے والے دنوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ذریعے مجوزہ اشتراک عمل کو باضابطہ شکل دی جا سکے۔

اس موقع پر سمیڈا کی مائیکرو انٹرپرائز پالیسی اینڈ پروگرام ڈیزائن ٹیم کی قیادت سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا نے کی جبکہ پی ایم این کی طرف سے سی ای او سید محسن احمد اور ہیڈ آف آپریشنز علی بشارت نے اظہار خیال کیا۔