سریاب حملہ: بلوچستان میں جاری امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، درچین مری

بدھ 3 ستمبر 2025 20:44

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن محترمہ درچین مری نے کوئٹہ کے علاقے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ بلوچستان میں جاری امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما اس حملے میں محفوظ رہے۔ محترمہ درچین مری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات بلوچستان کے پرامن سیاسی عمل کو روکنے کی سازش کا حصہ ہیں مگر باشعور عوام ان ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔