ایف آئی آے بلوچستان نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء) ایف آئی آے بلوچستان نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان جنید اور عبدالرزاق کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے سے 33 ملین ایرانی ریال ، 2 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیںملزمان افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا سے حوالہ ہنڈی کی رقوم کی ترسیل کرتے تھے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔