امریکا کا وینزویلا کے مہاجرین کے لیے تحفظ کا درجہ ختم کرنے کا عندیہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 08:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) امریکا نے وینزویلا کے مہاجرین کے لیے تحفظ کا درجہ ختم کر دیا۔شنہوا کے مطابق امریکی وزیرِ ہوم لینڈ سکیو رٹی کرسٹی نوم نےاعلان کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے شہریوں کے لیے عارضی تحفظاتی حیثیت (ٹی پی ایس ) ختم کر رہا ہے۔یہ حیثیت سنہ 2021 میں دی گئی تھی، جو 10 ستمبر کو ختم ہو جائے گی، جبکہ اس فیصلے پر باضابطہ عملدرآمد وفاقی رجسٹر میں اشاعت کے 60 دن بعد ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہوم لینڈ سکیو رٹی کے مطابق، مختلف ایجنسیوں کی جائزہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وینزویلا میں موجودہ حالات اب ٹی پی ایس جاری رکھنے کے لیے موزوں نہیں رہے۔ اس حیثیت کے تحت افراد کو ملک بدری سے تحفظ اور قانونی روزگار کی اجازت حاصل تھی۔متاثرہ وینزویلا کے شہریوں کو ایک روانگی پروگرام کے تحت سفر میں مدد اور محدود مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔واضح رہے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حالیہ عدالتی فیصلے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تحفظات ختم کرنے کی کوششوں پر سوال اٹھا چکے ہیں۔ قانونی چیلنجز آئندہ دنوں میں بھی متوقع ہیں کیونکہ موجودہ حکومت ملک بدری کے عمل کی تیاری کر رہی ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :