ترکیہ کی برآمدات 4.3 فیصد اضافے سے 178.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:20

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ترکیہ کی برآمدات جنوری تا اگست کے دوران 4.3 فیصد اضافے سے 178.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔خبر رساں ادارے ’’اے اے ‘‘کے مطابق ترک وزارت تجارت کے جاری اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ترکیہ کی برآمدات میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی مدت میں ملک کی درآمدات میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 238.2 ارب ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

جنوری تا اگست کے عرصے میں ترکیہ کا غیر ملکی تجارتی خسارہ 60 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.6 فیصد زیادہ ہے،اس دوران برآمدات و درآمدات کا کوریج ریشو 75.7 فیصد سے کم ہو کر 74.8 فیصد پر آگیا۔اعدادوشمار کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں ترکیہ کی برآمدات 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 21.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں 3.9 فیصد کمی آئی اور وہ 25.96 ارب ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق اگست میں تجارتی خسارہ 16.7 فیصد کم ہو کر 4.16 ارب ڈالر پر آگیا۔

متعلقہ عنوان :