بیلجئم دہشت گردی کو خوش کر رہا، فلسطین کو تسلیم کرنے پراسرائیل ناراض

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:39

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بیلجیئم کے ہم منصب بارٹ ڈی ویور کو اس بنا پر ایک کمزور رہنما قرار دیے دیا کیونکہ ان کا ملک دیگر یورپی ممالک کی طرح فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے کہا کہ برسلز دہشت گردی کو خوش کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بیلجیم کے وزیر اعظم ڈی ویور ایک کمزور رہنما ہیں جو اسرائیل کی قربانی دے کر دہشت گردی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس پر راضی نہیں ہوگا اور اپنا دفاع جاری رکھے گا۔