پاکستان کی سب سے بڑی محفل میلاد مصطفیٰؐ ہر سال کی طرح 12 ربیع الاول شریف کو بعد از نماز عشا ڈسکہ میں ہو گی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان کی سب سے بڑی محفل میلاد مصطفیٰؐ ہر سال کی طرح ماہ نور 12 ربیع الاول شریف کو بعد از نماز عشاء ڈسکہ میں ہو گی۔اس محفل میلاد میں الحاج بابا جی خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی اورصاحبزادہ عثمان خالد اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسان خالد کی زیر نگرانی بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محفل پاک میں پاکستان بھر سے عالمی شہرت یافتہ قاری و نعت خواں اور معروف نقیب تشریف لا رہے ہیں۔ اس موقع پر 20 بین المذاہب مستحق بیٹیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی ، عوام کو اس بابرکت محفل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہےکہ وہ آئیں اور آقا کریمؐ کی نعت خوانی کا حصہ بنیں اور ساتھ ہی دربار اقدس میں حاضری کا موقع پانے کے لیے اپنے شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور 63 عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں اپنی قسمت آزمائیں۔