گلشن اقبال 19 کے مکینوں کو غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے، ڈاکٹر فواد

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 19 کے مکینوں کو غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے ۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 19 کے مکین پورا بل ادا کرتے ہیں، لائن لاسز کی آڑ میں لوڈ شیڈنگ ظلم ہے ۔

کچی ابادی کے ناجائز کنڈے کاٹنا کے الیکٹرک کی زمہ داری ہے ،ہر چند ماہ بعد گلشن اقبال بلاک 19 کو شانتی نگر فیڈر سے جوڑ دیا جاتا ہے گلشن اقبال بلاک 19 "نو لاس کنزیومر اے کیٹیگری" میں آتا ہے علاقہ مکینوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔ بلاک 19 گلشن اقبال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بلا جواز ہے ڈاکٹر فواد احمد سے گلشن اقبال بلاک 19 کے مکینوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ چئیرمین نے وفد کے مسائل سن کر ان کے حل اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی. وفد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سعید الدین احمد کونسلر اطہرسلیمان کے علاوہ الطاف حسین کاغذی، نعمان بھیرا ، فراز سایا ،سید نسیم عبدالقادر شامل تھی.اس سلسلے میں کوآرڈینیٹر سعید الدین کی سربراہی میں ایک ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور نیپرا سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ جلد ازجلد تاریخ دی جائے۔