ہوا کے کم دبائو کی مغرب کی جانب حرکت، سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون ہوا کا ایک کم دبائو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب موجود ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے، 6 یا 7 ستمبر کو سسٹم بھارتی ریاست راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ کے تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بارش سے متعلق سسٹم کے قریب آنے پر ہی حتمی بات کی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :