سندھ کے علاقے بہرام سے تعلق رکھنے والا شادی شدہ جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب اوستہ محمد پہنچ گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:18

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) سندھ کے علاقے بہرام سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑا محمد جمن اورمر نذیراں اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب اوستہ محمد میں فریاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے چاچا میرے بچوں اور میرے شوہر کے دشمن بن چکے ہیں جس کی وجہ وہ ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم اپنی جان بچا کر بلوچستان میں چھپے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سندھ کی مقامی عدالت میں کیس دائر ہے انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے معتبرین اور حکومت سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی قمبر شہداد کوٹ ایس پی قمبر شہداد کوٹ و دیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر بااثر ملزمان کے خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔