وزیرہائوسنگ بلال یاسین سے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ملاقات

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پی ایچ اے لاہور ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی، محکمہ صحت کے کلینک آن وہیلز ،پی ایچ اے کے پارکس میں مالیوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں گے، اس ضمن میں دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے،محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں مفت ہارٹیکلچر کی سہولیات فراہم کرے گا، سرکاری اداروں کے مابین سہولیات کی فراہمی کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے کلینک آن وہیلز کامیابی سے لوگوں کو انکی دہلیز پر علاج کی سہولیات سے مستفید کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد بھی موجود تھے۔