آئیسکو کا 5 اور 7 ستمبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے 5 اور 7 ستمبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

5ستمبر2025 کو صبح7 بجے سے دن12بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،امیر حمزہ،سی ڈی ایل فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،پڑیال فیڈر، 7ستمبر2025 کو صبح7 بجے سے دن12بجے تک راولپنڈی کینٹ سرکل،جیل پارک۔I،کار چوک،زیٹا۔

(جاری ہے)

I،محبوب شہید،ایکس لائر،پارک ویو،پنڈی بورڈ،سوان انڈس،آر سی سی آئی ایکسپریس،ہمک،امارات،ماڈل ٹائون،سرور شہید،پیپسی،مورہ نگیال،آئی ایس ٹی،فوجی فونڈیشن،زیٹا۔

II،زراج۔I،اے او ڈبلیو ایچ ایس،ڈھوک اعوان، مورگاہ،ولایت کمپلکس،ڈیفنس روڈ،ہمایوں۔I،روز لائن،اڈیالہ،کلیال،ہمایوں روڈ،میجر ریاض منظور فیڈرز،چکوال سرکل،دھرابی فیڈر،صبح7بجے تا شام 4بجے تک جی ایس او سرکل،اونہہ ٹائون۔1 فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔132KV اسلام گڑھ اور چکسواری گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی کی سپلائی جاری رہے گئی تاہم ضرورت پڑنے پر 20سے25 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔