پاکستان کے سازگار کاروباری ماحول میں عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،صدرآر سی سی آئی

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی )کے صدر عثمان شوکت کی گہری دلچسپی اور کوشش کے بعد ڈیووس میں گلوبل ایس ایم ای سمٹ 2025 میں بین الاقوامی کاروباری رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کو سراہا گیا۔خاص طور پر سوئس اور عرب چیمبرز کی جانب سے مثبت تاثرات رہے۔صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت جو کہ اس وقت اہم عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بین الاقوامی کاروباری رہنماؤں کو آگاہ کیا۔’’اے پی پی‘‘ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران، صدر آر سی سی آئی نے تصدیق کی کہ پاکستان کے سازگار کاروباری ماحول میں عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ انہیں مختلف عالمی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے مثبت تاثرات ملے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا، "سوئس چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقاتیں اور مصروفیات مثبت تھیں۔جہاں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول قائم کرنے کے لیے پاکستان نے اٹھائے گئے کلیدی اقدامات کو پیش کیا۔"صدرعثمان نے کہا کہ میزبان چیمبر کو دونوں چیمبرز کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آر سی سی آئی کے صدر نے سربراہی اجلاس کے موقع پر عرب چیمبر کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں جہاں چھوٹے کاروباری رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ "کارپوریٹ رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتوں نے تعلقات کو مزید مستحکم کیا، جبکہ عرب چیمبر کے ساتھ بات چیت کا مرکز دو طرفہ تجارت پر ہے"۔بدھ کو اپنی پریزنٹیشن میں انہوں نے اقتصادی زونز کے قیام اور آپریشنل اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل پر روشنی ڈالتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دی۔