ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا جمال کادیوگلو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

E ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال، پاکستان اور ترکی کا امن و استحکام کے فروغ میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق گ* دونوں ممالک نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ترکی نے وقت کے کڑے امتحانوں سے گزرنے والی اپنی اسٹریٹجک دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترک فضائیہ کے سربراہ نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں اور کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کی بھی تعریف کی۔جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔