Live Updates

پیپاہ طوفان جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:20

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پیپاہ طوفان جمعہ کی صبح جاپان کے مغربی صوبہ واکایاما سے ٹکرا گیا۔ شنہوا کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات (جے ایم اے)نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان شدید بارشیں لے کر آئے گا، جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ محکمے نے بتایا کہ سیزن کا 15 واں طوفان جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب مرکزی جزیرے شیکوکو پر کوچی پریفیکچر سے ٹکرایا اور پھر بحرالکاہل کے ساحل کے ساتھ مشرق کی طرف بڑھ گیا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب واکایاما پریفیکچر کے شمالی حصے پر دوبارہ اترا۔

پیپاہ طوفان اب جاپان کے بحرالکاہل کے ساحل کے ساتھ مشرق کا سفر کر رہا ہے اور توقع ہے کہ جمعہ کی شام تک کنکی، ٹوکائی، کانٹو۔

(جاری ہے)

کوشین اور توہوکو کے علاقوں میں پہنچ جائےگا۔ محکمے نے کہا کہ ہفتہ کی صبح سے لے کر چوبیس گھنٹوں کے دوران، ٹوکیو سمیت کانٹو۔کوشین کے علاقے میں 300 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، ٹوکائی کے علاقے میں 250 ملی میٹر اور کنکی کے علاقے میں 150 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ توہوکو کے شمال مشرقی سے لے کر کنکی مغربی علاقوں سمیت وسیع علاقوں میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ موسمی حکام نے لینڈ سلائیڈنگ، نشیبی علاقوں میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ■\932

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :