سیالکوٹ، مدرسہ قادریہ اشرفیہ للبنات میں 7 ستمبر اتوار کو افتتاحی تقریب ہو گی

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں مدرسہ قادریہ اشرفیہ للبنات موضع چک عادل میں 7 ستمبر 2025 بروز اتوار کو افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ہیڈ مرالہ روڈ پر لال پور سٹاپ کے قریب واقع موضع چک عادل میں بعد از نماز عصر ہونے والی اس تقریب میں خصوصی خطاب صدر تنظیم المدارس پاکستان و مفتی اعظم مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔