Live Updates

مولاناعبدالغفور حیدری کی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولاناعبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوقومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں تاہم متاثرہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اوران کی بحالی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

افغانستان میں زلزلہ سے ہونے والے نقصان پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی امداد افغانستان تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان کو بھی افغان عوام کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایوان کو بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے متاثرین اور افغانستان میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کرنا چاہیے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات