امریکا کا اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں ایرانیوں کی شرکت پر پابندیاں لگانے پر غور

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) امریکا اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں ایرانیوں کی شرکت پر پابندیاں لگانے پر غور کررہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پہلے ہی فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کے بڑے وفد کو اس ماہ اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے سے انکار کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ اب کئی دیگر وفود پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے، جو ان کی نیویارک شہر سے باہر سفر کرنے کی صلاحیت کو سختی سے محدود کر دیں گی۔

امریکی وزارتِ خارجہ کی ایک داخلی یادداشت کے مطابق، ایران، سوڈان، زمبابوے اور حیران کن طور پر برازیل کے وفود پر بھی ممکنہ سفری پابندیاں اور دیگر قدغنیں لگائی جا سکتی ہیں۔ یہ سب کچھ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر زیرِ غور ہے جو 22 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔