امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم (کل) پاکستان آئے گی

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)امریکہ کے لئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،کئی سال بعدامریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم آج ( ہفتہ) کے روز پاکستان پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے،امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کر ے گی۔

ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنس امتحانات،فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ کرے گی،امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کا پاکستان پہنچنا امریکہ کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت کی طرف اہم پیشرفت ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنزکوامریکہ کے لئے براہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔