غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بم باری،24گھنٹوں میں 87 فلسطینی جاں بحق

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:42

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)شتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں 87 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 16 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔غزہ شہر میں جاری بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے ساتھ ہی شہر کے شمالی اور مشرقی حصے مسلسل اسرائیل کی فضائیہ اور توپ خانے کی گولہ باری کی زد میں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے الصحابہ علاقے اور حی الدرج میں فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جبکہ اسی وقت شمالی غزہ کی شارع الجلا کے علاقے میں شہریوں اور ان کے گھروں پر فائرنگ کی کارروائیاں بھی ہوئیں۔شہری دفاع کی رپورٹوں کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد جاں بحق ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس شہر کے تقریبا بیس لاکھ شہریوں کو 23 ماہ سے محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔