وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مدا خلت سے ڈی چو ک میں گا ڑیوں کی ما حو لیا تی کلیئر نس کے لئے لمبی قطا روں کا خاتمہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مدا خلت سے اسلام آ باد کے ڈی چو ک میں گا ڑیوں کی ما حو لیا تی کلیئر نس کے لئے لمبی قطا روں کا خاتمہ ہو گیا ۔ ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب نے ضلعی انتظا میہ کی طر ف سے کسی مر بو ط پا لیسی اور آ گا ہی مہم کے بغیر ریڈ زون میں گاڑیوں کی ما حو لیا تی کلیئر نس اور چیکنگ کی غرض سے لمبی قطا روں کے ذریعے عوام النا س کو پر یشا ن نہ کر نے کی ہدا یات جا ری کر دی ہیں۔

انہوں نے آ ئند ہ کے لئے مر بو ط آ گا ہی پروگرام اور پاکستان تحفظ ما حو لیا ت ایجنسی (ای پی اے) سے رابطے کی بھی ہدا یت کی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق وفاقی محتسب نے متعدد شکا یات پر اسلام آ باد کے ڈی چو ک میں گا ڑیوں کی ما حو لیا تی کلیئر نس کے لئے لمبی قطا روں کا نو ٹس لیتے ہو ئے اسلام آ باد کی ضلعی انتظا میہ اور تحفظ ماحولیا ت کے ذمہ داران کو طلب کرکے وفاقی محتسب کے رجسٹرار کو انوسٹی گیشن آ فیسر مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب میں سماعت، تفتیش اور متعلقہ اداروں کی رپورٹس سے یہ با ت سا منے آ ئی کہ ما حو لیا تی کلیئر نس کی چیکنگ اور سرٹیفکیٹ وغیرہ جا ری کر نا پا کستان تحفظ ما حو لیا ت ایجنسی(ای پی اے) کا مینڈیٹ ہے لیکن ضلعی انتظا میہ نے گا ڑیوں پر سٹکرز لگا نے کی مہم شر وع کر دی اور کئی دنوں تک بزرگ شہر یوں، خوا تین اور عام لوگوں کو گھنٹوں لا ئنوں میں لگا کر پر یشا ن کئے رکھا۔

ضلعی انتظا میہ نے اس مقصد کے لئے نہ تو کو ئی آ گا ہی مہم چلا ئی اور نہ ہی یہ بتا نے کی زحمت کی کہ کس ما ڈل اور مینو فیکچر نگ سال تک کی گا ڑیوں کی کلیئر نس ہو گی۔ اس پر مستزاد یہ کہ لا کھوں گا ڑیوں کی چیکنگ کے لئے ڈی چوک میں صرف ایک پو ائنٹ منتخب کیا گیا۔ وفاقی محتسب کے نوٹس کے بعد متعلقہ ادارے کی طر ف یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ صرف2015ء ما ڈ ل تک کی گاڑیوں کی کلیئر نس کی جا رہی ہے جس کے بعد لمبی قطا روں کا بھی خا تمہ ہو گیا ہے۔