Live Updates

جنوبی افریقی بیٹر نے ابتدائی 5 میچز میں ون ڈے فارمیٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا

میتھیو بریٹزابتدائی پانچ میچز میں 5 نصف سنچریاں بناکر ون ڈے فارمیٹ میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے سالہ جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے اب تک صرف 5 ون ڈے میچز کھیلے ہیں ،تمام میچز میں ہی ان کی شاندار فارم برقرار رہی

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:20

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،میتھیو بریٹزاپنے ابتدائی پانچ میچز میں 5 نصف سنچریاں بناکر ون ڈے فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، 26 سالہ جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے اب تک صرف 5 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں ہی ان کی شاندار فارم برقرار رہی۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں میتھیو بریٹزکی نے ایک اور نصف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔اس میچ میں انہوں نے 85 رنز بنائے جو اب تک ان کی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔میتھیو بریٹزکی اپنے ابتدائی پانچ میچز میں 5 نصف سنچریاں بناکر ون ڈے فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر وہ اب تک اپنے کیریئر کے 5 میچز میں 4 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا چکے ہیں۔یاد رہے کہ میتھیو بریٹزکی نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے 150 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی تھی۔اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 1987 میں اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب زیادہ مرتبہ مسلسل 50 یا اس سے زائد اسکور بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے پاس ہے، انہوں نے 1987 میں 9 مسلسل اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے تھے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات