کوئلے کے ذخائر 900سال تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہیں، میر پیوٹن

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:40

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود کوئلے کے ذخائر تقریبا 900سال تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس کی ممکنہ قلت کے تناظر میں کوئلے کو مشرق بعید میں توانائی کے شعبے میں زیادہ موثر طریقے سے استعمال کیا جائے ۔روسی صد ر نے کہا کہ وہ روس کے انتہائی مشرقی علاقوں میں توانائی کے شعبے کی ترقی پر ایک اجلاس میں اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عمومی طور پر توانائی کے حوالہ سے درپیش مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، لیکن بہت سے ایسے مسائل ہیں جن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔