اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مسجد کا مینار منہدم کردیا

جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریبا 15 میٹر تھی،رپورٹ

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریبا 15 میٹر تھی۔ سدرن اینڈومنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ جواز پیش کیا کہ مینار فوجی ٹاور کے سامنے واقع تھا، اس لیے اسے مسمار کیا گیا۔یہ واقعہ فلسطینی عوام کے لیے ایک اور دکھ بھرا باب ہے جہاں نہ صرف ان کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں بلکہ ان کی عبادت گاہیں بھی قابض قوت کے نشانے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :