کلر سیداں ،کلر سیداں ک میں بجلی کے پول چوری کرنے کی کوشش ناکام ،چھ افراد گرفتار

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:30

کلرسیداں، 05 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) کلر سیداں کے علاقے نئی آبادی چوک پنڈوری میں بجلی کے پول چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سب ڈویژن کنسٹرکشن نمبر 1 راولپنڈی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر پولز لوڈ کرنے کی کوشش کرنے والے چھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

لائن سپرنٹنڈنٹ بختیار علی کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمے کے مطابق، علاقے میں کم وولٹیج کے مسئلے کے حل کے لیے 14 عدد الیکٹرک پولز کی منظوری لی گئی تھی۔

یہ پولز مسلم لیگ (ن) کے فوکل پرسن یاسر ولایت کی موجودگی میں سائیڈ پر شفٹ کیے گئے تھے تاکہ جلد تنصیب کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ تاہم، ایک مقامی شخص کی مداخلت کے باعث بارہا کام ادھورا رہا۔گزشتہ روز اطلاع ملی کہ چند افراد پولز کو گاڑی میں لوڈ کر رہے ہیں۔ سب ڈویژن کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور امداد حسین سکنہ لیہ، کلینر اور چار مزدوروں کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔\378