Live Updates

سی پی او ملتان کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سی پی اوصادق علی ڈوگر نےملتان پولیس کے افسران و اہلکاروں کوسیلاب متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں سےلوگوں کومحفوظ مقامات تک پہنچانے میں مکمل تعاون کیا جائے اور کسی بھی صورت میں امدادی کارروائیوں میں کوئی کمی نہ لائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں بستی گاگراں، چناب پل اور شیر شاہ دربار پر قائم فلڈ یلیف کیمپوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سی پی او ملتان نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کھانے پینے، رہائش اور طبی امداد کے انتظامات کو چیک کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ متاثرین کی ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے۔سی پی او ملتان نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ روٹ ڈیوٹی کے دوران سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مکمل تعاون کیا جائے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :