ایک شراب فروش ملزم گرفتار،176 بوتلیں شراب برآمد

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ملتان تھانہ دہلی گیٹ پولیس کی کارروائی میں ایک شراب فروش ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 176 بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کے روز ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سجاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت ملزم اورنگزیب کو گرفتارکرکےاس کے قبضہ سے مزکورہ شراب کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :