14 ویں سالانہ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر بروز اتوار کو مرکز اہلسنت مسجد ڈونگا باغ سیالکوٹ میں ہو گی

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) 14 ویں سالانہ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر 2025ء بروز اتوار کو مرکز اہلسنت مسجد ڈونگا باغ سیالکوٹ میں ہو گی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ مسجد کمیٹی کے مطابق اس ختم نبوت کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام و پیران عظام، قاری قرآن اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں مرکزی خطاب مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی منیب الرحمن ہزاروی فرمائیں گے جبکہ خطبہ استقبالیہ خطیب جامع مسجد مفتی ڈاکٹر خادم حسین خورشید کا ہو گا۔ اسیر ناموس رسالت علامہ مولانا فاروق الحسن قادری اور علامہ فتح محمد علوی سمیت دیگر علمائے کرام بھی اس ختم نبوت کانفرنس کا حصہ ہونگے۔